جدہ(شاہد نعیم) عالمی حج کانفرنس و ایکسپو کے دوسرے روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں سال حج معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ معاہدے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری سید وحید شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، تقریب کے دوران سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی خصوصی تصاویر اور یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔