اسلام آباد (حنیف خالد ) نیپرا کا انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ قرار، صنعتکاروں نے معطلی کا مطالبہ کردیا، سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے نیپرا کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ 25.30روپے کرنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا، چند صنعتوں کو ریلیف کا خمیازہ عام صارفین کیوں بھگتیں۔ صدر عبد الہادی نے کہا کہ نظرثانی شدہ نرخ 9جون سے نافذ کرکے وصول شدہ رقم صارفین کو واپس کی جائے۔ عبدالہادی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے بجلی کے اضافی استعمال کے پیکیج(انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج) کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔