لاہور(خالدمحمودخالد)بھگوت مان کے دورہ لاہور میں مودی حکومت کی کلیئرنس رکاوٹ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان کا دفتر 27 سے 29 نومبر تک لاہور میں ہونے والی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت ملنے کے بعد لاہور کے دورے کے لئے ویزہ حاصل کرنے کیلئے ضروری دستاویزات تیار کر رہا ہے۔