کوئٹہ(این این آئی)سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا 12واں کانوکیشن آج ہوگا یونیورسٹی حکام کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل طالبات میں اسناد اور گولڈ میڈلز تقسیم کرینگے کانوکیشن میں پی ایچ ڈی کرنے والی 9، ایم فل کرنے والی 303، ماسٹر کرنیوالی890اور بی ایس کرنے والی 1385طالبات میں اسنا د دی جائیں گی۔