• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بیٹے کی ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقےکرانی روڈ کی رہائشی خاتون بی بی فریدہ زوجہ غلام نے کہا ہے کہ اس کا بیٹا چھ ماہ قبل گھر سے نکلا جس کے بعد سے اس کے بارے میں کچھ معلومات نہیں اگر اسکا کسی کالعدم تنظیم سےکوئی تعلق ہوا تو میرااور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا 15سالہ بیٹاجہانزیب کلاس ہشتم کا طالب علم تھا اور گذشتہ چھ ماہ سے گھر سے لاپتہ ہےاس عرصہ میں اس نے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا اگر اسکا تعلق کسی کالعدم تنظیم سےتعلق ہوا تو میرااور میرےخاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید