• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہم دہم کے طلباکورول نمبر سلپس کےاجرامیں عجلت نقصان دہ ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر نذر محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط فیصلوں نے صوبے کے نجی تعلیمی اداروں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے چھ ماہ قبل جماعت نہم و دہم کے داخلہ فارم جمع ہونے کے بعد بورڈ آفس سے رول نمبر سلپ جاری ہونے کے باعث طلبا اسکول نہیں جاتے اور بغیر تیاری کے امتحان دیتے ہیں جو طلباء کے مستقبل کے نیک شگون نہیںیہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نوشکی میں گرلز کالج کی طالبات پر حملہ میں تین طالبات شدید زخمی ہوئیں اور قادر آباد نوشکی میں قائم نجی اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی لیکن حکومت نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے حکومت وژن پبلک سکول قادر آباد نوشکی کو کھولنے کیلئے اقدامات کرے طلباء کو رول نمبر سلپ جاری کرنے میں عجلت سے کام نہ لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید