لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے بہاولنگر اور بہاولپور میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود چک نمبر 141مراد اور تھانہ صدر حاصل پور بہاولپور کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی اور والد کو قتل کر دیا۔