• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب دھی رانی پروگرام، شیخوپورہ میں 220 جوڑوں کی اجتماعی شادی

لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ مریم نواز کے خصوصی پروگرام ’’پنجاب دھی رانی‘‘ کے تحت شیخوپورہ میں 220 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے 200 مسلم اور 20 اقلیتی جوڑوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور، رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور، سیاسی و سماجی شخصیات اور دلہا دلہن کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور دیگر شرکاء نے نوبیاہتے جوڑوں کو وزیراعلیٰ کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔وزیراعلیٰ کی طرف سے ہر جوڑے کو دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے دو لاکھ روپے کی سلامی بھی دی گئی، جو اے ٹی ایم کے ذریعے وصول کی جا سکے گی
لاہور سے مزید