• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سہولت کی ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل انتہائی ناگزیر، کمشنر لاہور

لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خیرہ پور تا جلو گاوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایم سی ایل کی 2.13کلومیٹر طویل سڑک پر جاری کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ فزیکل پراگریس 25فیصد ہے، سڑک واٹر باونڈ کی جارہی ہے۔ کمشنر لاہور نے سڑک کمیکشن اور نیسپاک انسپکٹر سے بھی روڈ معیار پر بریفنگ لی۔
لاہور سے مزید