لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے خصوصی ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق لاہور آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے دھواں چھوڑنے والی 14ہزار 653گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ بغیر ترپال ریت، مٹی اور دیگر آلودگی کا باعث بننے والا سامان لے جانے والی 10ہزار 306گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح بغیر فٹنس اور خستہ حال 31ہزار 618گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ اوورلوڈنگ پر 2لاکھ 72ہزار 760گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔