• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او ریلوے کا ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا دورہ، سکھ یاتریوں کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد نے ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکھ یاتریوں کی آمد کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ایس ریلوے کی ہدایات کے مطابق ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹیشن آفیسر سید معیز حیدر، آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر جواد لیاقت، کمرشل انسپکٹر حاجی محمد اشرف سمیت دیگر ریلوے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔
لاہور سے مزید