• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر زمین پارکنگ پلازوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا، ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا اچانک دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پارکنگ پلازہ کے تینوں فلورز پر جاری فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم نے پارکنگ پلازہ کے تینوں فلورز اور باہری حصے میں جاری کاموں بارے بریفنگ دی ۔ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے تینوں فلورز پر پینٹ ، فلورنگ اور فنشنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں ۔انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے بالائی حصے پر سیٹنگ ایریا اور ٹریفک جیومیٹری بنائی جا رہی ہے پیدل چلنے والوں کے لیے واک ویز اور فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید