لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق نئے کارڈیک ہسپتالوں سے ہزاروں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی بالکل مفت طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے -انہو ں نے کہاکہ 3 ماہ کے قلیل عرصہ میں 15 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ مکمل کیا جا چکا ہے-