• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے اقدامات جاری، ڈپٹی کمشنر

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل شالیمار کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی اقدامات، مرکزی شاہراہوں پر روڈ واشنگ اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار رابعہ الطاف، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو ستھرا پنجاب کے تحت چمکتا لاہور مہم اور مرکزی شاہراہوں پر جاری روڈ واشنگ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے گڑھی شاہو سمیت مختلف گلی محلوں اور تجارتی مراکز کا دورہ کرکے صفائی انتظامات اور زیرو ویسٹ سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
لاہور سے مزید