لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے شہید میر شاہنواز بھٹو کے یومِ پیدائش پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ناقابلِ فراموش حصہ ہیں۔اپنے الگ الگ پیغامات میں رہنماؤں نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو نے مشکل حالات میں بھی جمہوری نظریات سے اپنی وابستگی برقرار رکھی اور آمریت کے خلاف آواز بلند کی۔