کراچی (جنگ نیوز) سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (ایس آئی سی وی ڈی) نے رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران سندھ بھر میں دل کے دورے کے 22 ہزار 639 مریضوں کو مفت ہنگامی طبی سہولیات فراہم کیں، جبکہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں ایک ہزار 626 مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری بھی مفت انجام دی گئی۔ ادارے کے صوبے بھر میں قائم 30 چیسٹ پین یونٹس کے ذریعے تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار ہنگامی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر 10 ماہ میں 37 لاکھ 70 ہزار مفت طبی خدمات انجام دی گئیں۔