اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیر مملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ، حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کی بدھسٹ کمیونٹی، بین الاقوامی محققین، علمی اداروں اور ثقافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر گندھارا تہذیب کو عالمی سطح پر متعارف کرانے، مذہبی و ثقافتی سیاحت کے فروغ اور مشترکہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گا۔پاکستان گندھارا تہذیب کے عظیم تہذیبی ورثے کا امین ہے،یہ پوری انسانیت کا مشترکہ تہذیبی ورثہ ہے،انہوں نے اس عزم کا اظہار دنیا بھر سے پاکستان آنے والے بدھ مت کے مذہبی پیشواؤں (بدھ بھکشوؤں)، مذہبی رہنماؤں، اسکالرز، محققین اور گندھارا تہذیب کے ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔