کراچی(ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر/ اختر علی اختر)ورلڈ کلچر فیسٹیول، 24ویں روز ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ، جنگ کے خلاف بنائے گئے فن پارے کا افتتاح ڈپٹی ہائی کمشنر کینیڈا، جرمن قونصل جنرل نےکیا۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء میں آرٹس کونسل کی عمارت اور بیرونی دیواریں بین الاقوامی فنکاروں کے میورل آرٹ ورک سے سج گئیں۔ کولمبیا کے میورل آرٹسٹ جون رامیرز (Jhon Ramirez) اور اٹلی کے معروف میورل آرٹسٹ Edoardo Ettore کے تیار کردہ فن پاروں کا شاندار افتتاح کردیا گیا ۔