• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب میڈیکل کالج کی 8افغان طالبات کی ملک بدر ی روک دی گئی

پشاور (نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بنچ نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی 8 افغان میڈیکل طالبات کو ملک بدر کرنے سے روک دیا اور جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے یہ احکامات افغان میڈیکل طلبہ کی ہاؤس جاب ختم کرنے اور ملک بدری کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کئے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کہ درخواست گزار افغان طلبہ ہیں اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہاؤس جاب کر رہے ہیں تا ہم اب کالج انتظامیہ نے پی ایم ڈی سی کی سفارش پر ان طلبہ کا ہاؤس جاب کینسل کر دیا اور ملک بدری کا بھی خدشہ ہے جبکہ ہاؤس جاب مکمل نہ ہونے کی صورت میں طالبات کی پانچ سالہ تعلیمی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ملک بدری کی صورت میں ان کا مستقبل بھی متاثر ہوگا ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ابراہیم نور مغل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی افغان طالبات ہیں، جنہوں نے پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اور اپنی تعلیمی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد ہاؤس جاب شروع کی تھی، تاہم متعلقہ احکامات کے نتیجے میں انہیں ہاؤس جاب مکمل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل کی تعلیم کے بعد ہاؤس جاب مکمل کرنا ضروری ہے اور اگر طالبات کو ہاؤس جاب جاری رکھنے کی اجازت نہ دی گئی تو ان کی پانچ سالہ تعلیمی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 8 افغان میڈیکل طالبات کو تعلیم جاری رکھنے اور ملک بدری روک دی اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ۔
پشاور سے مزید