کراچی (نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے ساتھ غیر ملکی کوچز اور ٹرینر کی فوج کے باوجود دفاعی لائن اور گول کیپنگ میں نمایاں بہتری نہ آسکی۔ ایپوہ میں اذلان شاہ کپ میں ان شعبوں میں ناقص کار کردگی نقاب ہوگئی۔ گول کیپنگ کوچ باب ویلڈوف ذمے داری نہیں سنبھال سکے ہیں۔ کپتان محمد ابوبکر اور عبداللہ دفاعی لائن میں موثر ثابت نہیں ہورہے ۔ تجربے کار گول کیپر محمد علی کو سلیکٹ نہیں کیا گیا ۔ میڈیا کو بتایا گیا کہ وہ مکمل فٹ نہیں، تاہم ذرائع کے مطابق انہیں دانستہ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ملائیشیا کے خلاف میچ میں 4-2کی سبقت کے باوجود پاکستان کھلاڑی آخری 9منٹ میں تین گول نہ روک سکے اور مقابلہ پانچ گول سے برابر ہونے کی وجہ سے ٹیم فائنل میں رسائی حاصل نہ کرسکی اور اسے اب برانز میڈل میچ کے لئے ہفتے کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔