کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کےعاصم خان سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، ان کا مقابلہ جمعے کو ملائشیا کے یی ژیان سیائوسے ہوگا۔ اسلام آباد میں کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے ملائشیا کے محمد شفیق کمال ، ملائشیا کے یی ژیان سیاؤنے مصر کے حازم حسام، ملائشیا کے جواخم چوانے مصر کے محمد گوہر ، مصر کے مروان عسال نے کینیڈا کے ڈیوڈ بیلارجیون کو ہرا یا۔