کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) رانا عرفان نے ہم وطن محمد آصف کو شکست دیکر عمان مینز اینڈ ٹیم ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔عمان میں ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ، سلور اور برانز تینوں میڈلز حاصل کیے ۔ فائنل میں رانا عرفان نے محمد آصف کو 4-3سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں محمد آصف نے افغانستان کے محمد رئیس سینزہ کو اور رانا عرفان نے ہم وطن اسجد اقبال کو ہرایا تھا۔ جمعے سے ایونٹ ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔