کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔آئرلینڈ کے دورۂ پاکستان میں چھ وائٹ بال میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی، پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری، دوسرا 15 اور تیسرا 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلے گی۔ پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 22 اور آخری ون ڈے 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔