• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز سے متعلق بہت سنا، کوچنگ سنبھالنا خاص ہوگا، شان ٹیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو پی ایس ایل 12 کیلئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ جنگ نے ایک روز قبل اس خبر کو بریک کیا تھا۔ شان ٹیٹ رواں سال گیانا میں گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ان کاکہناہےکہ لاہورقلندزکےبارے میں بہت کچھ سنا تھا، فرنچائز کی سوچ اور کوچنگ کے اصول ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں،کوچنگ سنبھالنا خاص ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید