کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے 27-2026 سیزن کیلئے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے8 اور کیٹیگریز کی تعداد بھی پانچ سے کم کرکے تین کردی گئی ہے۔ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں ترقی دی گئی ہے، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔