کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستانی اے(شاہینز) کرکٹ ٹیم جمعے کو دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم تینوں میچ جیت کر نا قابل شکست ہے۔دوحا قطر میں سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ معاذ صداقت تین میچز میں 125 رنز کے ساتھ پاکستان شاہینز کے نمایاں بیٹر ہیں۔حسن نواز تین میچز میں 114 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ علی رضا دو میچز میں چھ وکٹیں لے کر سر فہرست ہیں۔