کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن 49 وکٹیں گرگئیں ۔ فاٹا کیلئے شاہین شاہ آفریدی نے43 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی میں فیصل آباد کی ٹیم 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فہیم اشرف نے71 رنز بنائے۔ جواب میں فاٹا 176 پر آئوٹ ہوگئی، محمد فاروق 90 اورشاہین آفریدی نے 34 رنز بنائے۔ایبٹ آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم دفاعی چیمپئن کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ابرار احمد نے 21 رنز دے کر 5 اورمیر حمزہ نے چار وکٹ لیے ۔ کراچی بلوز نے بغیر کسی نقصان کے 132 رنز بنائے تھے۔