پشاور (کرائم رپورٹر) دوستی نہ کرنے پر کم سن لڑکوں کو نشانہ بنا کر قتل کرنے والا حیوان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ملزم کا کریمینل ریکارڈ بھی سامنے اگیا یےجس نے پشاور اور چارسدہ میں اب تک تین لڑکوں کی جانیں لی ہیں۔ ڈی ایس پی چمکنی محمد اشفاق خان کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پولیس پر مشکوک افراد نے فائرنگ کردی تھی جس میں پولیس محفوظ رہی جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک خطرناک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت مختیار سکنہ چارسدہ مندنی حال پشاور سے ہوئی ہے جو اپنے ساتھ لوڈڈ پستول رکھتا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ ملزم نے گزشتہ دنوں نو نومبر کو تھانہ شاہ پور کی حدود میں پندرہ یا سولہ لڑکے شاہ فیصل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزم اور مقتول دونوں موٹر سائیکل ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں ملزم مختیار اسے دوسرے دوستوں سے تعلق رکھنے سے منع کرتا تھا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے دوستی نہ کرنے کےتنازعے پر شاہ فیصل اور اس کے مکینک استاد کو بھی گولیاں مار کر شاہ فیصل کو قتل اور استاد کو زخمی کردیاتھا۔ شاہ فیصل کو سینے میں گولی لگی تھی۔ پولیس نے مقابلے میں ہلاک ملزم کی نعش ورثاء کے حوالے کردی.