• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سال گزر گئے، انصاف نہ ملا، پولیس کی کارکردگی پر سوال

پشاور ( جنگ نیوز) پشاور کے علاقے گلشن کالونی جی ٹی روڈ کے رہائشی عبدالودود خان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی کے خلاف فریاد لے کر پشاور پریس کلب پہنچ گئے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گریٹر فارما کے مالک عبدالودود خان ولد مسعود خان سکنہ گلشن کالونی پشاور نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے رشتہ دار ساجد مسعود اور دیگر افراد نے ان کی شدید بیماری اور طویل عرصے تک کومے میں رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کرکے ان کی فیکٹری پر قبضہ کیا اور بینک اکائونٹ سے تقریباً 94لاکھ روپے بھی نکلوا لیے، تاہم چھ سال گزرنے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا۔
پشاور سے مزید