• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم یو میں پہلی بین الاقوامی اینٹی مائیکرو بیل ریزسٹنس سمپوزیم کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور میں پہلی بین الاقوامی اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) سمپوزیم اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سوشل سائنسز کے اشتراک سے کیا گیا تھا، جس کا مرکزی موضوع ’’ایک صحت، ایک اقدام: اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات‘‘ تھا۔ تقریب میں وائس چانسلر کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹر انیسہ آفریدی ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے نمائندوں، ماہرین صحت، محققین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے بڑھتے ہوئے عالمی خطرے، انسانی صحت اور ماحولیات پر اس کے اثرات اور اس کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی نگرانی، جدید لیبارٹری تشخیصی سہولیات، جراثیم کی شناخت اور اینٹی بائیوٹک حساسیت کے ٹیسٹوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ عملے کی تربیت پر زور دیا۔انہوں نے ہسپتالوں کے فضلے، آلودہ پانی اور طبی مواد کی غیر محفوظ تلفی کو جراثیمی مزاحمت کے پھیلاؤ کے اہم عوامل قرار دیا اور مؤثر ماحولیاتی تحفظ اور فضلہ مینجمنٹ کی افادیت واضح کی۔
پشاور سے مزید