• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبیداللہ انور ایڈووکیٹ کی گرفتاریوں کی مذمت

پشاور (نیوز رپورٹر) جمعیت لائرز فورم خیبرپختونخوا کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عبیداللہ انور ایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے نہتے اور پرامن کارکنوں پر مبینہ تشدد، شدید لاٹھی چارج اور ہزاروں علما کرام و کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات واپس لیے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرامن شہریوں، علما کرام اور سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور انہیں پابند سلاسل کرنا بنیادی انسانی، آئینی اور جمہوری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایسے اقدامات سے معاشرے میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے، جبکہ پرامن سیاسی سرگرمیوں کو دبانے سے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
پشاور سے مزید