کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی عامر خان نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ ان کے بھائی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا جائے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائےبصورت دیگر ان کو بحفاظت بازیاب کیا جائےیہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میرے بھائی کامران خان پرکانی کو رواں سال یکم اپریل کو کوئٹہ کے علاقے کشمیر آباد سے اداروں کے اہلکاروں نے تفتیش کے لئے حراست میں لیا اور کئی ماہ گزرنے کے باوجود اہلخانہ کو ان کے بارئے میںمعلومات فراہم نہیں کی گئیں انہوں نے اپیل کی کہ ان کے بھائی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا جائے۔