کوئٹہ(پ ر) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان نے کہا ہے کہ موجودہ جدت نے انسانی اقدار کو ختم کر دیا ہے۔ لوگ ہر شے کی قدر کرتے ہیں لیکن انسان کی اپنی قدر ختم ہوگئی ہے۔ اس جدت سے فائدے کے بجائے نقصان اور ضیاع ہوا ہے۔ دین اسلام نے بندہ مومن کو مقصدِ حیات کی بنیاد پر کھڑا کیا ہے۔