کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)خروٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث دو ملزمان مصطفیٰ کو ساتھی سمیت گرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلیا جبکہ موٹرسائیکل چوری میں ملوث دوملزمان ناصر اور امیر محمد کوحراست میں لے کر مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لیاگیا درایں اثناغیر قانونی اسلحہ برآمدہونے پرتین ملزمان مصطفیٰ، مجیب اللہ اور ناصر کو گرفتارکرلیاگیا۔