• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل کویت حملے سے جنگ دوبارہ بھڑکانا چاہتے ہیں، ایران

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کا کہنا ہے امریکا اور اسرائیل کویت حملے سے جنگ دوبارہ بھڑکانا چاہتے ہیں، کویت میں ڈرون حملے میں ملوث ہونیکی تردید ،ایرانی وزیر خارجہ نے واقعے کو جنگ کی پہلے سے تیار کردہ سازش قرار دیا۔ کویت اور اٹلی کو مشترکہ تحقیقات کی پیشکش ،ایرانی فوجی ترجمان کا امریکا اور اسرائیل پر فالس فلیگ کارروائیوں کا الزام ، ایران نے کویت میں فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل پر خطے میں جنگ دوبارہ بھڑکانے کے لیے واقعے کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اطالوی اور کویتی ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ واقعہ مشکوک ہے اور جنگ کے لیے پہلے سے تیار کردہ منصوبہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے کویت اور اٹلی کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

دنیا بھر سے سے مزید