• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے کنڑ میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کابل( این این آئی) افغان صوبے کنڑ میں دھماکہ،7افراد جاں بحق، 97 زخمی، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ کنڑ کے مرکزی شہر اسد آباد میں شگی مڈل سکول کے قریب ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔صوبہ کنڑ کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ سمیع الحق کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکا کان کنی اور کنڑ نورستان مرکزی شاہراہ سے پتھر ہٹانے کیلئے استعمال ہونے والے بارودی مواد کی تیاری کے دوران ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 25 اور زخمیوں کی تعداد 110 ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی تک سات افغان شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ معمولی زخمیوں میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر زیرِ علاج ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید