کراچی (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لاس اینجلس سمیت قریبی علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز مین ہٹن بیچ کے قریب سمندر میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 28 نومبر کی صبح 9 بج کر 30 منٹ پر آیا۔زلزلے کی گہرائی تقریباً 22 کلومیٹر تھی اور مرکز کے قریب ترین شہروں میں ریڈونڈو بیچ تقریباً 10 کلومیٹر، ٹورنس تقریباً 14 کلومیٹر اور ہاؤتھورن تقریباً 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔زلزلے کے جھٹکے جنوبی لاس اینجلس کاؤنٹی کے مختلف علاقوں مین ہٹن بیچ، ریڈونڈو بیچ، ٹورنس، ایل سیگنڈو، سانتا مونیکا اور پالوس ورڈیس جزیرہ نما میں محسوس کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق اس شدت کے زلزلے سے مرکز کے قریب کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔