• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)اسپین میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزائر کینری کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوئے جبکہ 78افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 100 افراد سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جزائر کناری میں تارکینِ وطن کی آمد میں اکتوبر سے تیزی آئی ہے اور 25نومبر کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 2,100 افراد پہنچے جن میں سے زیادہ تر ‘ایل ہیرو’ پہنچے، جس کی کل آبادی 11,400 ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید