• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر، ڈالر 30 لاکھ ریال کے قریب پہنچ گیا

کراچی ( جنگ نیوز) ایران کی کرنسی ہفتے کو تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی اور امریکی ڈالر کی قیمت 30 لاکھ ریال کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ گئی۔ مہنگائی میں اضافے، امریکا کی سخت ہوتی پابندیوں اور بڑھتی ہوئی ناکہ بندی کے باعث ایرانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔آزاد منڈی میں کرنسی کی شرح تبادلہ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بون باسٹ ڈاٹ کام کے مطابق جمعے کو ایک ڈالر 29 لاکھ 38 ہزار ریال میں فروخت ہورہا تھا، جو ہفتے کو بڑھ کر تقریباً 29 لاکھ 90 ہزار ریال ہوگیا۔ ایک اور ویب سائٹ الانچنڈ ڈاٹ کام نے ڈالر کی قیمت 29 لاکھ 97 ہزار ریال بتائی، جو 1.77 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے رواں ہفتے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’ایران کی معیشت ڈوب رہی ہے اور اس کے رہنما خوفزدہ ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید