• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی کامیاب سرجری، اسپتال سے ڈسچارچ

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایڑی کے پٹھے کی سرجری کامیاب ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ظہران ممدانی رواں ماہ صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، اس دوران ان کی ایڑیوں پر چوٹ آئی تھی۔ممدانی نے 20نومبر کو سٹی ہال میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ میدان میں اترنے کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے گول کیا، تاہم وہ یہ بھول گئے کہ ان کی عمر 35 سال ہے، جس کے کچھ دیر بعد ان کی ایڑیاں پھٹ گئی۔انہوں نے اس چوٹ کی وجہ مناسب وارم اَپ اور جسمانی ورزش نہ کرنے کو قرار دیا تھا۔ تاہم میئر نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی ٹیم نے صحافیوں کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید