مشہور زمانہ ویڈیو گیم’کال آف ڈیوٹی‘ کانیاحصہ متعارف کروادیا گیا ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی:انفینیٹ وار فیئر‘ کا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔
امریکی گیمز ڈیولپرز 'انفینیٹی وارڈ کی پیش کردہ اس گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
ماہر نشانے بازفائٹرز، ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم ایکس باکس وَن، پلے اسٹیشن فوراورمائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے جورواں سال 4نومبرکولانچ کر دی جائیگی۔