• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر 71ہائی سکولوں کے سربراہوں کے دور دراز تبادلے،اساتذہ تنظیموں کا احتجاج

لاہور (رب نواز خان، صابر اعوان)  پنجاب حکومت نے ناقص کارکردگی  پر 71ہائی سکولوں کے  سربراہوں کو دور افتادہ علاقوں میں تبدیل کر دیا ہے. تبدیل ہونے والے ٹیچرز میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں. محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تبادلے کی وجہ میٹرک کے امتحانات میں ناقص نتائج ،نویں کلاس میں کم  انرولمنٹ، نویں جماعت کی رجسٹریشن اور دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کی تعداد میں غیرحقیقی فرق ،فیل ہونے والے طلبہ کی شرح اور حاصل کردہ گریڈز بتائی گئی ہے۔تبادلے 3 سالہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی  عہدے پر تین سالہ مدت ختم ہونے پر کئے گئے ہیں ۔ تبادلے کے لئے ہر ضلع کے ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نچلے 10 فیصد سکولوں کے ہیڈٹیچرز کا انتخاب کیا گیا ہے ۔گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نشتر روڈ رام گلی لاہور کے ہیڈماسٹر محمد صدیق کو گورنمنٹ ہائی سکول  کوٹلی ستیاں راولپنڈی۔گورنمنٹ ہائی سکول فیض پور شیخوپورہ کے ہیڈماسٹر نصیراحمد خان کو گورنمنٹ ہائی سکول کاکھراں تحصیل مری راولپنڈی۔گورنمنٹ ہائی سکول نیدور چک 122 سانگلہ ہل کے ہیڈماسٹر محمد طاہر شہزاد کو  گورنمنٹ ہائی سکول موہراں سیداں راولپنڈی ،ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کیھراں نارواں محمد ساگر کو  گورنمنٹ ہائی سکول شیر بنگلہ راولپنڈی۔ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چوک کلاں حافظ آباد محمد شاہد جاوید کو گورنمنٹ ہائی سکول انگوری تحصیل مری راولپنڈی۔گورنمنٹ ہائی سکول جوڑیاں کلاں سیالکوٹ کے ہیڈماسٹر محمد اکرم کو  گورنمنٹ ہائی سکول بناں تحصیل مری راولپنڈی۔  گورنمنٹ اسلامی ہائی سکول ہیلاں منڈی بہائوالدین کے ہیڈماسٹر احسان علی زاہد کو  گورنمنٹ ہائی سکول بھنئی تحصیل مری راولپنڈی۔ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 410 جی بی سمندری فیصل آباد وسیم ریاض کوگورنمنٹ ہائی سکول گل تحصیل مری۔ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اللہ یار جٹاں شورکوٹ تصور اقبال کو گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل کوٹلی ستیاں راولپنڈی۔اعجاز احمد ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 308 جی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل کوٹلی ستیاں راولپنڈی ۔ شیخ طارق حسین ہیڈماسٹر گورنمنٹ ضیا العلوم ہائی سکول راجہ بازر راولپنڈی  کو گورنمنٹ ہائی سکول سجانی ڈسٹرکٹ راجن پور۔  محمد شفیق ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اٹک کو  نہراں والا لیہ۔محمد خالد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ فتح خان اٹک کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دین پور لیہ ‘ حمید سلطان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بشارت چکوال کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لیہ ‘ نعیم عمر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 99سرگودھا کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل کہوٹہ راولپنڈی ‘ وقار احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سرگودھا کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول توہا خسالہ تحصیل کہوٹہ راولپنڈی ‘ محمد نعیم طاہر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ جوہر ہائی سکول ملتان کو سلگران تحصیل کہوٹہ راولپنڈی ‘ محمد اسلم زاہد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھوجا شجاع آباد ملتان کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل کلر سیداں روالپنڈی ‘ محمد شاہد اشرف ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گلزار پورہ ملتان کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری تحصیل کلر سیداں روالپنڈی ‘ حاجی مشتاق احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک 34خانیوال کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھل کھیر کلر سیداں روالپنڈی ‘ شوکت علی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لودھراں 237کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ بھنسو تحصیل کلر سیدان راولپنڈی ‘ بدر محمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 62وہاڑی کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گھگھر تحصیل کلر سیداں روالپنڈی ‘ خالد محمود عامر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 39تحصیل چیچہ وطنی ساہیوال کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل گجر خان راولپنڈی ‘ محمد نصر اللہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پاک پتن 93/EBکو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں گوجر خان روالپنڈی ‘ رانا جاوید آصف ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 24/GDاوکاڑہ کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مٹوری تحصیل کہوٹہ راولپنڈی ‘ عبدالرحیم ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شیخانی ڈی جی خان کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مرزا قمبالی گوجر خان راولپنڈی ‘ غلام عباس ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 172لیہ کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ڈھونگ گوجر خان راولپنڈی ‘ محمد ایاز روی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بستی مہران مظفر گڑھ کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول میال روالپنڈی ‘ سید دلشاد احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ نصیر راجن پور کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول منداں تحصیل گوجر خان روالپنڈی ‘ عبدالغفار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جھیلاں والی بہاولپور کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کلام اعوان تحصیل گوجر خان روالپنڈی ‘ محمد امجد لطیف ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول فورٹ عباس بھاولنگر کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نوبان جنجوعہ گوجر خان روالپنڈی ‘ رانا محمد صادق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چکی فائق منچن آباد بہاولنگر  کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مہوتا مہرا تحصیل راولپنڈی ‘ حافظ محمد ساجد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول فدائی شاہ منچن آباد بہاولنگر کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول روپر کلاں تحصیل روالپنڈی ‘ سلطان الحق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چندرامی صادق آباد کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ جٹیاں روالپنڈی ‘ وسیم احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 121سرگودھا کوہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل گوجر خان روالپنڈی ‘ رانا محمد امجد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 319فوٹ عباس بہاولنگر کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دولتہ تحصیل گوجر خان راولپنڈی منیر احمد ہیڈ ماسٹر گورٹمنٹ ہائی سکول پیپلز کالونی نمبر دو فیصل آباد کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بگا تحصیل کوٹلی ستیاں راولپنڈی ‘ محمد ظفر  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سیاسنگ جھنگ کو   ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چلواڑہ تحصیل کوٹلی ستیاں روالپنڈی ‘ محمد فاروق چوہدری  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول 685/26/GBکمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول تھون تحصیل کوٹلی ستیاں راولپنڈی ‘ چراغ حسین شاہ  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کمرہ کلاں اٹک کو  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول 32/ڈی بی میانوالی ‘ صفی حیدر  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ جناح بوائز ہائی سکول پنڈی گھیپ کو  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول اعواناں والا میانوالی ‘ معصوم اختر  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 36سرگودھا کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بٹالہ تحصیل کہوٹہ روالپنڈی ‘ طارق حسین  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 120سرگودھا کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول بروہی تحصیل کہوٹہ راولپنڈی ‘ ساجد رفیق  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ماڈل سیکنڈری سکول بھکر کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول لہری تحصیل کہوٹہ راولپنڈی ’ عبدالوحید خان  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول  شہیداں بھکر کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول  موارہ کہوٹہ روالپنڈی ‘ عبدالروف  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول جلال آباد شمالی ملتان کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول کہوٹی راولپنڈی ‘ شاہ محمد  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول ریڈ ملتان کو  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دھمالی کلر سیدان روالپنڈی ‘ رانا سعید  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول 7/Tملتان کو  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول کہالیاں سہالیاں کلر سیدان ‘ محمد نعیم  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شریف شہید کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول تکال کلر سیدان روالپنڈی ‘ اقبال ندیم  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کو  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول دارا کیال گوجر خان روالپنڈی ‘محمد عبداللہ  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول  106/9ساہیوال کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ بدھ حال گوجر خان راولپنڈی ‘ محمد ارشد  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول  20/i/ALاوکاڑہ کو   ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کنگر تحصیل گوجر خان راولپنڈی ‘ سہیل احمد  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول دائونا ڈی جی خان کو  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول  حامد جھنگی گوجر خان راولپنڈی ‘ نسیم عباس  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سجانی لیہ کو   ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول سنگوری گوجر خان روالپنڈی ‘ جان محمد ایوب  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 124لیہ کو  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول کرناب بلوچ گوجر خان راولپنڈی ‘ محمد افضل  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ نصیر راجن پور کو   ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوکی پنہاں گوجر خان روالپنڈی ‘ حافظ عبدالصمین  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول چک لوہاراں احمد پور شرقیہ بہاولپور کوگورنمنٹ ہائی سکول  نرت کہوٹہ راولپنڈی ‘ محمد اکرم اعجاز  ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول  چک نمبر 110ہارون آباد بہاولنگر کو  گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانڈا راولپنڈی ‘ محمد طارق  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول لالیکا بہاولنگر کوگورنمنٹ ہائی سکول  کھرکین راولپنڈی ‘ نذیر احمدہیڈ ماسٹر گورنمنٹ قائد ملت ہائی سکول بہاولنگر  کو گورنمنٹ کنلاں سید ہائی سکول گوجر خان راولپنڈی ‘ عبدالسلام  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول  چک شرقیہ بہاولنگر کو  گورنمنٹ ہائی سکول بندا راولپنڈی ‘ عبدالرشید  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول لیاقت پور رحیم یار خان کو گورنمنٹ ہائی سکول نلناں مولانا کلر سیداں راولپنڈی ‘ محمد سلمان شیخ  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول 23/Pرحیم یار خان کوگورنمنٹ ہائی سکول وانہ تحصیل روالپنڈی ‘ محمد خالد  ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول 247/EBوہاڑی کو  گورنمنٹ پلوی ہائی سکول سرصوبہ شاہ کلر سیداں،جبکہ خواتین میں مس عابدہ بشیر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول وانڈوگوجرانوالہ کو گورنمنٹ ہائی سکول ڈسٹرک گجرات‘ خالدہ طارق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول کورا بوچری ڈی جی خان کو گورنمنٹ ہائی سکول بستی قاضی ڈسٹرکٹ لیہ ‘ روبینہ جبین ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول چاچڑاں شریف رحیم یار خان کو گورنمنٹ ہائی سکول کھوتری بہاولپور ‘ شبنم ظہیر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول واڈ نمبر 8میلسی وہاڑی کو  گورنمنٹ ہائی سکول کند سرگانا خانیوال ‘ فوزیہ جاوید ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول داعونہ ڈی جی خان کوگورنمنٹ ہائی سکول لیہ ‘ تابندہ تنویر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول جھگی والا تحصیل جتوئی مظفر گڑھ کو گورنمنٹ ہائی سکول ٹی ڈی اے لیہ  تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے گئےہیں ۔    پنجاب ٹیچرز یونین کےرہنمائوں  مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی و دیگر نے کہا ہے کہ   ہیڈماسٹرز و پرنسپلز کے دور دراز علاقوں میں تبادلہ جات اساتذہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خراب کارکردگی کی ذمہ دار افسر شاہی ہے ۔ جو زمینی حقائق کے برعکس تعلیمی اہداف مقرر کر رہی ہے۔ غیر ملکی مشیران ایک سازش کے تحت ہمار ا نظام تعلیم تباہ کر رہے ہیں۔ اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والے نام نہاد ماہرین تعلیم  سرکاری سکولوں کا نظام تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو گمراہ کن اعداد و شمار پیش کر کے گورنمنٹ سکولز میں  نت نئے تجربار کروا رہے ہیں۔  اب مزید ظلم برداشت نہیں ہو گا۔    اکتوبر کو پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں احتجاجی شیڈول  کا  اعلان کیا جائے گا۔    یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی کور کمیٹی کےہنگامی اجلاس میں بھی دور دراز تبادلوں نیز سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری و این جی اوز /دانش اتھارٹی کو حوالگی اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایسے  ہیڈ ٹیچرز کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں جن کے گذشتہ تین سالوں کے نتائج  کی فی صد شرح بورڈ نتائج سے زائد ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسی ہفتے پنجاب بھر کے ضلعی نمائندگان کا اجلاس طلب کرکے احتجاج کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔  
تازہ ترین