لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مال روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار کو تھپڑ مارنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی،اس کا نام شاہد گوندل ہے جو نیا پاکستان کا ایمبیسیڈر اور تحریک انصاف کا حامی ہے، شاہد گوندل کی عمران خان کے ساتھ تصویریں وائرل ہو گئیں، انہیں تحریک انصاف کا گلو بٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
جمعے کو لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے حامی وکلاء مال روڈ پر نکل آئے اور پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے لگے ، ٹائر جلائے ،ٹریفک کو بھی روکنا چاہا لیکن جب شہریوں نے وہاں سے گزرنے کی کوشش کی تو شاہد نسیم گوندل نامی وکیل تشدد پر اتر آیا ، گاڑیوں کو زبردستی روکتا رہا ،ایک موٹرسائیکل جس پربچے بھی سوار تھے ،اسےدھکا دینے سےبھی باز نہ آیا۔
اب معلوم ہوا ہے کہ یہ وکیل عمران خان کی کیمپین نیا پاکستان کا ایمبیسیڈر ہے، اس کی عمران خان کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں اس کا موازنہ گلوبٹ سے کیا جا رہا ہے اور اسے تحریک انصاف کا گلو بٹ کہا جا رہا ہے۔