• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے خواتین کے لیے الگ نظام الاوقات پرغور

Consider The System To Schedule To Kiss The Hajr E Aswad For Women
سعودی عرب کی مجلس شوری میں مذہبی امور کی نگران کمیٹی میں ایک نئی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے طواف کعبہ کے دوران مرد وخواتین زائرین کے لیے الگ الگ نظام الاوقات کے تعین کی سفارش کی گئی ہے۔

سعودی اخبار ’عکاظ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذہبی امور کمیٹی میں حجر اسود کو بوسہ دینے اور طواف کعبہ میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی تجویز رکن شوری ڈاکٹر موضی الدغیثر کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے تجویز بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔

اس میں پیش کردہ سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ خواتین کے حجر اسود کو چومنے کے لیے دن میں تین اوقات متعین کیے جائیں جن میں ہر مدت کم سے کم دو گھنٹوں پر مشتمل ہو۔ تجویز پر غور اگلے اجلاس میں ہو گا اور اس پر رائے شماری کی جائے گی۔
تازہ ترین