مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سولر شعبے میں مسابقت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کی نشاندہی کردی۔
سی سی پی نے سولر مارکیٹ پر رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے بجلی کے ترسیلی نظام میں فوری بہتری کی ضرورت پر زور دیا اور جدید میٹرنگ اور گرڈ نظام متعارف کرانے کی سفارش کی۔
اعلامیے کے مطابق سی سی پی کی سستی بجلی کےلیے مسابقتی نظام کا نفاذ تیز کرنے کی سفارش کی اور غیر معیاری سولر آلات کی روک تھام کےلیے سخت اقدامات کی تجویز دی۔
اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے دیہی علاقوں تک سولر سہولیات بڑھانے کی سفارش کی اور کہا کہ بیٹری ٹیکنالوجی کے فروغ سے گرڈ پر دباؤ کم کیا جا سکتا ہے۔
سی سی پی اعلامیے میں مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کے فروغ پر زور دیا اور نیشنل سولر رجسٹری قائم کرنے کی سفارش کی۔
سی سی پی نے مسودہ رپورٹ عوامی مشاورت کےلیے کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔