• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی خیبرپختونخوا کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت

Court Hears Ig Kpk Appointment Case
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین کی تقرری سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز اختر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی، جس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی جی کے پی کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی کی تقرری خیبر پختونخوا پولیس آرڈی نینس 2016ء اور عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے، صلاح الدین محسود کو خلاف ضابطہ ترقی دی گئی۔

بیرسٹر مسرور شاہ کے مطابق سلیکشن بورڈ 2016ء کی کارروائی سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دی تھی۔

وکیل درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کے مطابق گریڈ 21 یا 22 کا افسر ہی آئی جی تعینات کیا جاسکتا ہے، آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کا کالعدم کیا جائے۔
تازہ ترین