بالی ووڈ کی ابتدا سے ہی مشکلات کا شکاررہنے والی فلم’ پدماوت ‘ کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے کے باوجود راجھستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔
انڈین سنسر بورڈ کی جانب سےسنجے لیلا بنسالی کی متنازع فلم پدماوتی کو نام تبدیل کرنے کے بعد نمائش کی اجازت مل گئی، اب فلم کا نام پدماوتی کے بجائے ’پدماوت‘ ہے۔
فلم کا نام ضرور بدل گیا لیکن اب بھی اس کی راہ میں آنے والی رکاوٹیں ختم نہیں ہوئی ہیں۔
بھارتی ریاست راجھستان میں اب بھی اس فلم پر سے پابندی نہیں ہٹائی گئی ہے۔ وہاں کے ہوم منسٹر’گلاب چند کٹاریا‘ نےاس بات کی تصدیق خود کی ہے۔
فلم کی ریلیز سے قبل راجھستان کے وزیر اعلی نے سنسر بورڈ کو خط کے ذریعے پیغام دیا تھاکہ فلم کے اندر تمام متنازع سین کوہٹا یا جائے، تاکہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے جذبات اور احساسات کو ٹھس نہ پہنچے۔
شرائط پوری ہونے پرسینٹرل بورڈ اآف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم پدماوت کو نمائش کی اجازت دے لیکن راجھستان میں اب بھی فلم پر پابندی لگی ہوئی ہے جبکہ راجھستان کے وزیر اعلی نے ہی فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
فلم پدماوت میں ڈیپکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے تاہم ایک رپورٹ کے مطابق پدماوت اکشے کمار کی فلم پیڈمین کے ساتھ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔