• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 دوست روبوٹ

اس جدید دور میں سائنس داںلوگوں کی آسانیوں کے لیے ہر طرح کے روبوٹس تیار کررہے ہیں ۔حال ہی میںجنوبی کوریا میں واقع یونسائی یونیورسٹی اور کوریاایڈوانسانسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہریننے مشتر کہ طور پر ایک ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو آپ کو دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے مجبور کرتا ہے ۔اس کو ماہرین کی جانب سے ’’فرائبو ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دوستوں کو میسج ،کال کرنے اور دوستوں سے ملا قات کی تر غیب دیتا ہے ۔علاوہ ازیں یہ آپ کے اُٹھنے ،بیٹھنے ،دروازہ کھولنے اور دیگر حرکات کا جائزہ بھی لیتا ہے اور اسے آپ کے دوستوں کے گروپ پر بھیج دیتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ روبوٹ گھریلو مائیکرو فون سے آوازیں سنتاہے ۔اگر آپ روبوٹ کے سامنے تین مرتبہ تالی بجائیں گے تو یہ آپ کے دوست کی سر گرمی کے جواب میں اسے ایک پیغام بھیجتا ہے یہ روبوٹ گھر میں ہونے والے شور کو بھی نوٹ کرتا ہے لیکن اسے ریکارڈ نہیں کرتابلکہ ان کو سن کر اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین