• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کے بیٹے کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف لڑنا ہمارا فرض ہے: شیخ وقاص

شیخ وقاص—فائل فوٹو
شیخ وقاص—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے بیٹے کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف لڑنا ہمارا فرض ہے۔

پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری حکومت کی فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔

شیخ وقاص نے کہا ہے کہ گرفتاری کے فوری بعد سیاسی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا، سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنما علیمہ خان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جامع حکمتِ عملی بنائیں گے، پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائی جعلی حکومت کا وتیرہ بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکمراں سمجھ لیں کہ جبر اور ظلم سے تحریک دبائی نہیں جا سکتی، بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیلیں بھرنے کے باوجود عوام کا سمندر میدان میں موجود رہے گا، کارکنان اور رہنما کسی بھی قیمت پر بانیٔ پی ٹی آئی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل چوروں کو بچانے کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید