• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روشنی سے چلنے والا کیمرا ایجاد

گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف مشن گن کے سائنس دانوں نے ایک مختصر ویڈیو کیمرا متعار ف کروایا ہے ،ان کے مطابق ایسے درجنوں کیمرے چھوٹی انگلی کے ناخن پر سما سکتے ہیں ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ روشنی کی توانائی سے کام کرتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے خرد بینی کیمروں کا استعمال عام ہونے کے بعد دیواروں میں بھی دیکھنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے گی لیکن کیمرہ نظر نہیں آئے گا ۔اسی خصوصیات کی بناء پر اس کو جاسوسی اور دوسروں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔

ماہرین نے اس کی تیاری کے لیے فوٹو وولٹائک سیل میں دو طرح کی تبدیلیاں کی ہیں ۔پہلی یہ کہ روشنی کی شکل میں پڑنے والی توانائی جمع کرتا ہے اور دوسرایہ کہ اس کی مقدار کو نوٹ بھی کرتا رہتا ہے ۔اس کیمرے کی تیاری میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ یہ عین وہی روشنی استعمال کرے ،جس میں یہ تصویر یا ویڈیو بناتا ہے ۔ روشنی جمع کرنے والا جو سیل تیار کیا، اسے بالکل روشنی روکنے والے کے بجائے تھوڑا شفاف بنا یا گیا ہے ۔

یہ انتہائی چھوٹا ہےاتنا کہ معمولی دھبہ دکھائی دیتا ہے ۔ ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تھوڑی سی تبدیلی سے ویڈیو فریم کی تعداد بڑھا کر اسے مزید بہتر بنا سکیں گے اور مستقبل میں یہ ایک بہتر ین جاسوس کیمرا ثابت ہو گا،تا ہم ابھی یہ ابتدائی مر احل میں ہے اور اسے مارکیٹ میں آنے میں کئی برس لگے گے ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین